الحکیم یونانی میڈی کیئر سینٹر کیا ہے؟
الحکیم یونانی میڈی کیئر سینٹر جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ، طب و حکمت کا ایک مرکز ہے جہاں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق معیاری طریقے سے حفظ صحت اور علاج مرض کی بہترین کوشش کی جاتی ہے۔
یہ سینٹر ممبئی شہر کے وسط میں سینٹرل اور ویسٹرن لائن کے درمیان، ائیر پورٹ سے قریب اسلفا میٹرو اسٹیشن کے نیچے واقع ہے۔
طب یونانی میں موجود اثر انگیزی، حکیمانہ تدابیر، صحت انسانی کے کلی رہنما اصول، حفظ صحت کی جامع ہدایات، معالجہء امراض کے کامل طریقے، حکماء اور اطباء کی بہترین علمی و عملی صلاحیتوں کا فنی امتزاج، صدیوں کے تجربات اور دور حاضر کے مسائل سے نپٹنے کی عمدہ صلاحیت یہ وہ چیزیں ہیں جو اس سینٹر کی قیام کےلئے محرک تھیں۔
اس سینٹر میں اعلی ڈگری یافتہ، تجربہ کار ایم ڈی حکیم و ڈاکٹرس اپنی گرانقدر خدمات انجام دیتے ہیں۔ ملک بھر کے چوٹی کے حکماء ، مشہور و معروف طبی اداروں مثلاً اجمل خاں طبیہ کالج علی گڑھ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسین بنگلور، ہمدرد طبیہ کالج دہلی، سینٹرل کونسل فور ریسرچ ان یونانی میڈیسین وغیرہ کے ماہرین سے مسلسل رابطہ رکھا جاتا ہے تاکہ کسی بھی مریض کے علاج کی مشکلات میں ایکسپرٹ اوپینین بھی لیا جاسکے اور کوئی مریض کئی جگہ جانے کی صعوبت سے بچتے ہوئے تمام تر متعلقہ سہولیات کے ساتھ صحیح علاج ایک ہی جگہ سے حاصل کرسکے۔
عوام و خواص میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ طب یونانی کے جاننے والے فرسودہ علوم کے حامل، جدید میڈیکل سائنس سے بے خبر، تند مزاج، پرانے طرز کے گندے فرنیچر والے مطب میں چند دواؤں کے مرتبان رکھے ہوئے مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔ اس غلط خیال کا ازالہ کرنے اورطب کا صحیح تصور پیش کرنے کے لئے اس سینٹر کو ایک عمدہ مقام پر بنایا گیا ہے جو جدید طرز کے ائیر کنڈیشنڈ کمروں اور ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ ویب سایٹ کے ذریعہ طب کی بنیادی معلومات، سینٹر کے مقاصد سے آگاہی، اپائنٹمنٹ لینے کی سہولت، سینٹر پر پہونچنے کے لئے نیویگیشن وغیرہ فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہاں مریضوں کے معائنہ کے لئے مزاج کی تشخیص، روداد مریض، نبض بول و براز جیسے قدیم تشخیصی طریقوں کے ساتھ ساتھ جدید تفتیشات کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔ اسی سینٹر میں دواؤں کا میڈیکل اسٹور بھی ہے جس میں معیاری یونانی و آیورویدک کمپنیوں کی دوائیں، سینٹر کے ذریعے تیار شدہ دوائیں اور مفرد جڑی بوٹیاں دستیاب ہیں۔ دواؤں کے علاوہ علاج بالتدابیر کے مختلف طریقے مثلاً فصد، حجامہ، ارسال علق (لیچ تھیراپی)، دلک (مساج تھیراپی)، حمام (اسٹیم باتھ) اور نطول وغیرہ کے ذریعے مکمل علاج کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جن کے لئے علاحدہ کمرے بنے ہوئے ہیں۔
یہ سینٹر ممبئی شہر کے یونانی ڈاکٹرس، حکیموں، اداروں اور تنظیموں کے ساتھ جڑ کر عوام کی طبی صحت کے لئے طب یونانی کے فروغ کی مثبت کوشش کرتا ہے۔ اور طب کے لئے کسی بھی مفید کام کے لئے معاون ہے بلکہ پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے۔
ڈاکٹر محمد یاسر
بی یو ایم ایس، ایم ڈی معالجات (این آئی یو ایم۔بنگلور)
ریسرچ اسوسئیٹ (آر آر آئی یو ایم۔ممبئی)
کنسلٹنگ فزیشین الحکیم یونانی میڈی کیئر سینٹر۔
رابطہ: 7829810471
ای میل: yasirm7@gmail.com
No comments:
Post a Comment