Tuesday, 24 October 2017

موسم خریف میں تدابیر صحت


موسم خریف گرمی کے موسم کے بعد (ہندوستان میں  موسم برسات کے بعد) اور سردی کے موسم سے پہلے آتا ہے۔ اس موسم میں یونانی اطباء نے درج ذیل مشاہدات کئے ہیں اوراستثنائی صورتوں کے علاوہ چند عمومی ہدایات دی ہیں۔

*اس موسم میں ہوا بدلتی رہتی ہے۔ دوپہر کے وقت گرمی اور صبح و رات کے وقت سردی ہوتی ہے۔ جس سے قوتیں تحلیل ہوتی ہیں اور عموماً بدنی قوت کمزور ہوجاتی ہے۔
*موسم کے شب و روز تغیر کی وجہ سے غذا اچھی طرح ہضم نہیں ہوتی اور بدن میں خون کی کمی ہوجاتی ہے۔
*اس موسم میں امراض بکثرت ہوتے ہیں خصوصاً جلد اور جوڑوں کے۔

*احتیاطی تدابیر*
۱۔صبح و رات کی سردی اور دوپہر کی گرمی کے اعتبار سے مناسب کپڑوں کا استعمال کیا جائے تاکہ متضاد کیفیتوں کے اثرات سے بدن محفوظ رہے۔
۲۔سرد پانی پینے سے اور سرد پانی سے غسل کرنے سے احتیاط کی جا ئے اس لئے کہ اس موسم میں سینے کے اعضاء کمزور ہوتے ہیں اور نزلہ جلد ہوجاتا ہے۔
۳۔زیادہ جسمانی حرکات اور جماع کی کثرت سے بچنا چاہیے کیونکہ اس سے بدن کمزور ہوتا ہے۔
🖊ڈاکٹر محمد یاسر

Friday, 20 October 2017

*دیوالی اور صحت کی حفاظت*

دیوالی کے موقع سے ہونے والی آتش بازی ہوا کو انتہائی آلودہ کردیتی ہے۔
اس وقت سانس کے ذریعے دھوئیں کے ذرات بھی پھیپھڑوں میں جاتے ہیں۔
‏بچوں، کمزور لوگوں، الرجی اور دمہ کے مریضوں کے لئے یہ ایسے ماحول میں رہنا انتہا ئی تکلیف دہ اور بیماریوں کے بڑھنے کا سبب ہے۔
‏ایسے وقت میں بہتر ہے کی درج ذیل تدابیر پر عمل کیا جائے۔
‏1۔ حتی الامکان گھر میں ہی رہا جائے۔
‏‎2۔ اپنی قوم کے بچوں اور جوانوں کو پٹاخہ بازی سے گریزکرنے کی ترغیب دی جائے۔
‏‎3۔ آلودہ جگہوں پر فیس ماسک یا رومال کا استعمال کیا جائے۔
‏4۔ موسم کی گرمی کے تدارک کے لئے ٹھنڈک حاصل کرنے کے مختلف طریقے مثلاً اے سی، غسل، اور کھیرے ککڑی جیسی ٹھنڈی غذاؤں کا استعمال کیا جائے۔
‏5۔ باہر سےواپس  آنے پر ناک منہ چہرہ اور ہاتھوں کو  اچھی طرح دھولیا جائے۔
6۔ سانس اور الرجی کے مریضوں کو اپنے طبیب کے مشورے سے دواؤں کی پابندی کرنی چاہیے۔
‏7۔ کمزور لوگوں کو بدنی طاقت حاصل کرنے کےلئے طبیب کے مشورے سے مناسب مقویات کا استعمال کرنا چاہیے۔
🖋 ڈاکٹر محمد یاسر

Sunday, 15 October 2017

Treat the root cause CONSTIPATION

تمام بیماریوں کی جڑ قبض کا علاج کرائیے۔
ڈاکٹر محمد یاسر
ایم ڈی یونانی (معالجات)
Treat the root cause of all disease.
Dr Mohammed Yasir
MD Unani (Medicine)