دیوالی کے موقع سے ہونے والی آتش بازی ہوا کو انتہائی آلودہ کردیتی ہے۔
اس وقت سانس کے ذریعے دھوئیں کے ذرات بھی پھیپھڑوں میں جاتے ہیں۔
بچوں، کمزور لوگوں، الرجی اور دمہ کے مریضوں کے لئے یہ ایسے ماحول میں رہنا انتہا ئی تکلیف دہ اور بیماریوں کے بڑھنے کا سبب ہے۔
ایسے وقت میں بہتر ہے کی درج ذیل تدابیر پر عمل کیا جائے۔
1۔ حتی الامکان گھر میں ہی رہا جائے۔
2۔ اپنی قوم کے بچوں اور جوانوں کو پٹاخہ بازی سے گریزکرنے کی ترغیب دی جائے۔
3۔ آلودہ جگہوں پر فیس ماسک یا رومال کا استعمال کیا جائے۔
4۔ موسم کی گرمی کے تدارک کے لئے ٹھنڈک حاصل کرنے کے مختلف طریقے مثلاً اے سی، غسل، اور کھیرے ککڑی جیسی ٹھنڈی غذاؤں کا استعمال کیا جائے۔
5۔ باہر سےواپس آنے پر ناک منہ چہرہ اور ہاتھوں کو اچھی طرح دھولیا جائے۔
6۔ سانس اور الرجی کے مریضوں کو اپنے طبیب کے مشورے سے دواؤں کی پابندی کرنی چاہیے۔
7۔ کمزور لوگوں کو بدنی طاقت حاصل کرنے کےلئے طبیب کے مشورے سے مناسب مقویات کا استعمال کرنا چاہیے۔
🖋 ڈاکٹر محمد یاسر
Friday, 20 October 2017
*دیوالی اور صحت کی حفاظت*
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment